
سعودی وزارتِ تعلیم نے ملک میں مقیم غیر قانونی تارکینِ وطن کے بچوں کو تعلیمی سہولتیں دینے کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارتِ تعلیم کے مطابق نئے تعلیمی سال میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے بچوں کو داخلے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول انتظامیہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بچوں کو داخلہ فارم فراہم کریں جو گورنریٹ سے منظوری کے بعد اسکول میں جمع کرایا جائے گا۔
سعودی وزارتِ تعلیم کے مطابق بچوں کے سرپرست کو قانونی اقامہ نہ ہونے کا اقرار نامہ جمع کرانا ہو گا۔
Comments are closed.