2010 free hookup apps whisper hookup whatsapp groups for hookups cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم دیوار میں چن گئی، حکمران انجام کا انتظار کریں: شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار سے لگانےکی بجائے خود دیوار میں چن گئی ہے، اب حکمران اپنے انجام کا انتظار کریں۔

شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کےچیلوں نےعمران خان پر وہی الزام لگائے جو ٹرمپ پر لگائے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ عقل کےاندھوں نے عمران خان پر عدم اعتماد جبکہ قوم نے اعتماد کا اظہار کیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پوری قوم نے بھرپور اعتماد دیا ہے، چاہیں تو عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھ لیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جو اصلی اور نسلی اور ملک پر فخر کرنے والا ہے، وہ سچ کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیخ رشد نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تشدد سے کچھ نہیں بنتا، یہ حکومت جتنی بدنام ہوئی وہ 4 مہینوں میں ہوئی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر جگہ بجلی کے بل جلائے گئے، لوگوں کے پاس کرایہ نہیں ہے، یہاں تک کہ لوگوں کے پاس قبر کے لیے بھی پیسے نہیں، اپنی قبریں لان میں بناتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.