
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں مافیا بیٹھا ہوا ہے، اگر کوئی کام رولز کے خلاف ہو تو نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائیں گے۔
نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری توانائی نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 6 سو ارب روپے تک پہنچ گیا، سرکلر ڈیٹ میں 4 سال میں 1 ہزار 6 سو ارب اضافہ ہوا، حکومت نے امپورٹڈ فیول سے نئے پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری توانائی نے کہا کہ پاور سیکٹر کے پیداوار، تقسیم اور ٹیرف کے ایشوز ہیں، ڈالر کی قیمت میں تبدیلی ہوتی ہے، سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا ہے، پاور پلانٹس کیلئے افعانستان اور افریقا سے کوئلہ امپورٹ کیا جاتا ہے۔
سیکرٹری توانائی نے مزید کہا کہ افعان کوئلہ 72 ہزار روپے فی ٹن پڑ رہا ہے، افعانستان کا کوئلہ افریقہ سے مہنگا پڑتا ہے، پہلے سے موجود پلانٹس کو دیگر ذرائع پر منتقل کیا جائے گا۔
Comments are closed.