hookup Mansfield Center the hookup game download charlotte hookup bars hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ: منفی پروپیگنڈا مہم کے سرغنہ کا سراغ لگا لیا گیا

لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی پروپیگنڈا مہم کے سرغنہ کا سراغ لگالیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثےکے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ان کے سرغنہ کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی کے معاملے کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا، سب سے زیادہ مہم ان اکاؤنٹس سے چلائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مجموعی طور پر 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی مہم میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ شہدا اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.