best hookup apps that aren't a scam hookup Illinois hookup Monmouth Junction NJ bbw hookups app hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا مشہود نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

رانا مشہود نے اپنے وکیل رانا اسد اللّٰہ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پولیس نے حکومت کے کہنے پر مختلف مقدمات میں نامزد کردیا ہے، دو مقدمات میں پولیس نے گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سیاسی نوعیت کے کیسز میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ دینے کا حکم دے اور درخواست کے حتمی فیصلے پر پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.