جب ہفتہ وار چھٹی منانے کے بعد آپ اپنے کام کو جاتے ہیں تو سڑکوں پر اکثر ٹریفک جام ہونے کی شکایت رہتی ہے، جس کی بنیادی وجہ ایک ساتھ سب کا سڑکوں پر نکلنا ہوتی ہے۔
سڑک پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے آپ کو دفاتر اور کام کی جگہ پر پہنچنے میں دیر ہو ہی جاتی ہے، لیکن یہاں پر بھی ایک شخص ٹریفک کی وجہ سے اپنی منزل پر پہنچنے میں لیٹ ہوگیا، اور ٹریفک گاڑیوں کا نہیں بلکہ کچھ اور تھا۔
جی ہاں! سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار سوار نے سڑک پر اپنی گاڑی روکی ہوئی ہے جبکہ ایک دو نہیں بلکہ سیکڑوں بطخیں سڑک عبور کر رہی ہیں۔
ٹریفک کے اس بہاؤ کی وجہ سے نہ صرف ایک گاڑی گھری ہوئی ہے بلکہ اس کے پیچھے آنے والی گاڑی بھی رک گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس 14 سیکنڈز کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بطخوں کے اس سمندر میں گھرا ڈرائیور گاڑی چلانے سے قاصر ہے۔
یہ ویڈیو کس ملک کی ہے اس حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔
Comments are closed.