اسرائیل اور لبنان کے درمیان کارش گیس فیلڈ کے اطراف سمندری حدود کے تنازع پر حتمی معاہدہ اگلے مہینے متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی دونوں ہمسایہ ریاستیں معاہدے کے حتمی مراحل میں ہیں جس سے سمندری حدود واضح ہوجائے گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ لبنان کے ذرائع نے معاہدے کے آخری مراحل میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی امریکی ثالث ایموس ہوچٹین کو معاہدہ مکمل ہونے کے متعلق مطلع کریں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے مابین سمندر میں موجود قدرتی گیس والے علاقے کی ملکیت پر برسوں سے تنازع چلا آرہا ہے۔
Comments are closed.