پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ چیئرمین عمران خان کو کسی صورت ہدف انتقام نہیں بننے دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہوئے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کے اندراج کی بھی شدید مذمت کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو حکومت اور ان کے سرپرستوں کے ہاتھوں ہدف انتقام بننے نہیں دیا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملکی سیاسی صورتحال، حکومت کی آئین اور قانون شکنی کے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق دوران اجلاس پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی تحریک کے جاری مرحلے اور آئندہ کے اہداف پر مفصل بات چیت کی گئی۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی ٹکڑوں میں منظوری کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ استعفے یکمشت منظور کیے جائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور امپورٹڈ حکومت کے مابین ملی بھگت قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی استعفوں کو ادنیٰ سیاسی اہداف کے حصول کا وسیلہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.