hookup Parsippany NJ daty hookup 4 foot by 8 foot solar panel hookup emily willis hookup gay hookup apps nz ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں یہاں بیٹھا ہوا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ بزدل حکومت ہے صرف فاشزم دکھا سکتی ہے، میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے۔

عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو الیکشنز کی تیاری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ حلقوں میں جاکر عوام کے ساتھ گھل مل جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جس طرح عوام رات کو باہر نکلے  یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، مذاکرات صرف الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.