لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے چالان سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے رکشے اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انسپکٹر کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق واقعہ لوہاری گیٹ لاہور میں پیش آیا، رکشہ ڈرائیور افتخار ریلوے اسٹیشن کی طرف جارہا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی نے اُس کا 2 ہزار روپے کا چالان کردیا۔
افتخار 2 ہزار روپے کے چالان پر غصے میں آگیا، اُس نے پہلے اپنے رکشے کو آگ لگائی، جو موقع پر موجود لوگ نے بجھائی۔
اس کے بعد رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر انفورسمنٹ انسپکٹر کی سرکاری موٹرسائیکل کو بھی آگ لگادی۔
پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور اُس کے ساتھی کو پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments are closed.