مون سون کے نئے اسپیل کے پیشِ نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب اور سرگودھا ڈویژن میں 23 سے 26 اگست تک مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے، دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 اگست تک ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں سے مزید پانی آنے کا خطرہ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے جاری کردہ الرٹ میں کہا ہے کہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، کوہ سلیمان، سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.