بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنگ کرنی ہے یا صلح؟ فیصلہ آپ کو کرنا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم سے جنگ کرنی ہے یا صلح؟ فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عزت کی سیاست، بے شرمی کے اقتدار سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے کہتا ہوں، قومی سلامتی، قومی اثاثے قوم کے ساتھ ہوتے ہیں اور قوم عمران کے ساتھ ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم سے جنگ کرنی ہے یا صلح کرنی ہے؟ فیصلہ تو آپ کو ہی کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.