curvy hookup mature hookup app best hookup apps that aren't a scam edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی خاتون جج کو براہ راست دھمکی توہین عدالت ہے، کنور دلشاد

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عمران خان کی خاتون جج کو براہ راست دھمکی توہین عدالت ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان کی افسران کے لیے استعمال کی گئی زبان انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خاتون جج کو براہ راست دھمکی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ عمران خان نے صرف دعوے کیے کہ اقتدار ملا تو انصاف لوگوں کے گھروں کے دروازے پر پہنچے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

کنور دلشاد نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز اپنی تقریر میں انہوں نے افسران کے لئے جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون مجسٹریٹ کو براہ راست جو دھمکی دی وہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.