تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں انتخابی بےضابطگیوں کا الزام عائد کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے رہنما قاسم فخری نے کہا کہ ہمارے حق کو چھیننے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 پر زبردستی دستخط لیے جارہے ہیں۔
مفتی قاسم فخری نے کہا کہ جن علاقوں میں ہمارے ووٹ زیادہ تھے وہاں رکاوٹیں ڈالی گئیں، پولنگ مکمل ہونے سے قبل فارم 45 پر دستخط کھلی دھاندلی ہے۔
ٹی ایل پی رہنما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے پولنگ ایک گھنٹے بڑھائی جائے۔
Comments are closed.