4 foot by 8 foot solar panel hookup free messege hookup sites what is hud hookup app hookup Cragsmoor New York hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم NA245 کا الیکشن جیت رہے ہیں: عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم این اے 245 کراچی کا الیکشن جیت رہے ہیں۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے تمام الیکشن کیمپس ووٹرز سے بھرے ہوئے اور اپوزیشن کے خالی ہیں۔

عمران خان نے اپنے تمام ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے اب تک ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا ہے تو وہ فوری طور پر ووٹ ڈالنے جائیں۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 15 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 15 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں۔

اس حلقے میں ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر مقابلے میں موجود ہیں۔

تحریکِ لبیک کے محمد احمد رضا، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد بھی امیدوار ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے لوگ آج اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.