hookup Hawleyville is there a real hookup app dailydot hookup app funny will send nudes in 20 minutes no hookups st louis hookups reddit knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران کی خاتون جج کو دھمکیاں تشدد کی ترغیب ہیں، سعد رفیق

وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو دھمکیاں، انتشار اور تشدد کی ترغیب ہیں۔

سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان خود کو ہر احتساب اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج کو کھلے عام دھمکیوں پر عدالتی ایکشن لازمی ہے، یہ ملک کے ہر ادارے کو تابع فرمان بنانا چاہتے ہیں۔

اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور…

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ شہبازگل پر تشدد کے ذریعے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے اور مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی،

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.