صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے آج اندرون سندھ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
نواب شاہ میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ حکومت سندھ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بارشوں سے شہر اور دیہات میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں خوراک اور دوائیں مہیا کی جا رہی ہیں۔
صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ برساتی پانی کے اخراج کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔
Comments are closed.