اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اجناس کی قیمتوں میں کمی کے لیے روسی اجناس کا عالمی منڈیوں تک پہنچنا ضروری ہے۔
استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتیریز نے کہا کہ یوکرینی اجناس کی طرح روسی اجناس اور کھاد کی بھی بلا روک ٹوک ترسیل ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی اجناس کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے امریکا اور یورپی یونین سے بات جاری ہے۔
یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یوکرین پر حملے کے خلاف امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر معاشی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے یوکرینی اناج کی عالمی ترسیل رُک گئی تھی۔
انتونیو گوتیریز نے کہا کہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں یوکرینی اناج برآمدگی معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی اجناس کی بھی عالمی منڈیوں تک ترسیل معاہدے میں شامل ہے۔
Comments are closed.