ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا کے کسی پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، سکندر سلطان راجہ کے جعلی اکاؤنٹس سے غلط بیانی کی جا رہی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا میں جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے، بعض شخصیات اور آرگنائزیشنز کی ای میلز کو ہیک کر لیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان ای میل اکاؤنٹس سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.