بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موسم کی صورتحال سے مشروط

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موسم کی صورتحال سے مشروط قرار دیا گیا۔

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی محکمہ موسمیات سے تازہ ترین صورتحال کی معلومات لی ہیں، اس وقت حیدرآباد کے شہری علاقوں میں کافی پانی موجود ہے، اس وقت مٹیاری، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول کی ساحلی پٹی بھی بارش سے متاثر ہے۔

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا حل ترجیح ہے، اس وقت پورا سندھ آفت زدہ ہوگیا ہے۔

 الیکشن کمشنر سندھ  کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ مقامات پر پولنگ اسٹیشنز متاثر ہیں، کراچی کے علاقوں خاص طور ملیر، لیاری، کھارادر، میٹھادر میں بھی پانی موجود ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ  نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر حیدرآباد سے موجودہ صورتحال کی رپورٹ لی ہے، اگر اگلے ہفتے کہیں بارش ہوتی ہے تو ہم 23 اور  24 اگست تک اس کاجائزہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.