بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل سے متعلق حکومتی ویڈیو پر فواد چوہدری کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل سے متعلق حکومت کی مبینہ ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر شہباز گل کی یہ ویڈیو ٹھیک ہے تو یہ خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ اتنا صحت مند ہے تو پھر عمران خان کے ملنے پر پابندی کیوں؟

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سوال تو یہ بھی اٹھتا ہے کہ اگر شہباز گل اتنا صحت مند ہے تو پھر وکلاء اور میڈیا کی ملاقات پر کیوں پابندی ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کو چاہیے شہباز گل سے عمران خان، وکلاء اور میڈیا کو ملاقات کی اجازت دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.