
مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سلمان رشدی سے متعلق بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حافظ عمار یاسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں عمران خان سے اس قسم کے بیان کی توقع نہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں ملعون سلمان رشدی سے متعلق غم و غصہ پایا جاتا ہے، عمران خان کو آخر اس بیان کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
عمار یاسر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سلمان رشدی کے ساتھ ایسی کیا ہمدردی ہے کہ متنازع بیان دیا، اُن کا یہ بیان اسلامی غیرت و حمیت کے منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا بیان عمران خان کے اتحادیوں اور ہمدردی رکھنے والوں کی سیاست کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
حافظ عمار نے عمران خان سے دینی امور میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments are closed.