
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان ملعون رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ جو کہتا تھا میں غلام نہیں ہوں، اُس کا یہ بیان امریکا، یورپ اور یہودیوں کو خوش کرنے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا؟ اصل تحقیقات تو اس سے ہونی چاہیے۔
حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریلی کا اعلان کر کے اعتراف کر لیا ہے کہ اصل ماسٹر مائنڈ وہ ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ علی وزیر اور شہباز گل دو تصویریں، دو کردار ہیں، اتنا فرق کیوں؟
پی ڈی ایم کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ردعمل پر مجبور نہ کریں، ادارے قانون کا یکساں اطلاق کریں، لاڈلا پن ختم کیا جائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملعون رشدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک اور افسوس ناک قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ رشدی کی کتاب کے بارے میں عالم اسلام کا غصہ قابل فہم تھا تاہم اس پرحملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
Comments are closed.