
تحریک انصاف نے شہباز گِل پر تشدد کے خلاف ریلی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
انتظامیہ کو خط تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی ہوگی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل پمز میں موجود ہیں جہاں وہ مسلسل سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔
میڈیکل بورڈ نے شہباز گِل کا ایک اور ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پمز اسپتال کے ذرائع کے مطابق سانس کی تکلیف اور پھیپھڑوں کے مکمل چیک اپ کے لیے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے شہباز گِل کی سی ٹی پلمونری اینجیوگرافی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.