hookup Colmar gay byu hookups what is the best gay hookup app hookup Millerton free messege hookup sites hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسن علی نے شادی کی تیسری سالگرہ پر اہلیہ کو کیا تحفہ دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی آج شادی کی تیسری سالگرہ ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے اہلیہ، سامعہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع پر ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں حسن علی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ حسین یادوں کو سمونے کی کوشش کی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں حسن علی نے اہلیہ کو اپنی مکمل دنیا قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پورے پاکستان کی بھابی، سامعہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری اور حسن علی کی جانب سے ملنے والے تحفے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں سامعہ کو حسن علی کی جانب سے ملنے والے تحفے کو کھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں سے ایک خوبصوت انگوٹھی نکلتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ خوبصورت جوڑا 20 اگست 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا، حسن علی اور سامعہ کی ایک بیٹی بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.