بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا فرار ہونے کی باتوں میں صداقت نہیں، فردوس عاشق

پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میرا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے، کینیڈا فرار ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قانون کے مطابق ایک مرتبہ ایم این اے رہنے کے بعد کوئی بھی بلیو پاسپورٹ رکھنے کا مجاز ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی کا قانون موجود ہے، اسے پڑھ لیا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کو ایئر پورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا گیا، وہ نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اسی بلیو پاسپورٹ پر وزارت خارجہ سے سرکاری طریقے سےدبئی کا ویزا لیا ہے اگر کوئی مسئلہ تھا تو ویزا نہ دیا جاتا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں 21اگست کو دبئی میں ہونے والی ویمن پیس کپ میں بطور معاون میزبان شرکت کیلئے جا رہی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیر کو سب کلیئر ہو جائے گا کہ معاملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج فردوس عاشق اعوان کو ایئر پورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا گیا، وہ نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.