بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی: عمران خان کے ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان پر مذمتی قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں ملعون سلمان رشدی پر حملے سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔

قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔

متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کی حمایت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی۔

عمران خان کی جانب سے ملعون سلمان رشدی سے متعلق دیئے گئے بیان پر وضاحت سامنے آئی ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان فی الفور پوری امت مسلمہ سے معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملعون رشدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک اور افسوس ناک قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ رشدی کی کتاب کے بارے میں عالم اسلام کا غصہ قابل فہم تھا تاہم اس پرحملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.