مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے اور وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔
رابعہ فاروقی کی جمع کرائی گئی درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ ایوان ن لیگی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، پولیس کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق لیگی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگی اراکین کو ہراساں کر رہی ہے۔
لیگی رہنما کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی سے مرعوب نہیں ہو گی، ادارے آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر کام کریں ورنہ انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.