بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فردوس عاشق اعوان کو طیارے سے اتار لیا گیا

رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کو طیارے سے اتار دیا گیا، وہ نجی ایئر لائن سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بلیو پاسپورٹ حکومتی عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد استمال نہیں کیا جاسکتا، قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں۔

حکام کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے جس کے بعد وہ واپس گھر روانہ ہوگئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.