best really free hookup sites casusl hookup review hookup Parsippany NJ whatsapp groups for hookups hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کے سب سے وزنی پانڈا کی پیدائش

چین میں 16 سالہ پانڈا کوئی کوئی (Cuicui) کے یہاں دنیا کے سب سے وزنی پانڈا کی پیدائش ہوئی۔

چینی میڈیا کے یوٹیوب چینل پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے مطابق ننھے پانڈا کا وزن 270.4 گرام ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 249 گرام کے پیدا ہونے والے وزنی پانڈا کے پاس تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئی کوئی ایک بہت سمجھدار اور خیال رکھنے والی ماں ہے اس کے دوسرے بچے بھی 200 گرام سے زیادہ وزن کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔

یوٹیوب ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین ملے جلے تبصرے کررہے ہیں کوئی ننھے پانڈا کو خیر مقدم کر رہا ہے تو کوئی اس کے زیادہ وزنی ہونے پر تنقید کر رہا ہے۔

ایک صارف نے ننھے پانڈا کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ خوش آمدید بیبی پانڈا! مشکل وقت میں خوش نصیبی، امن و خوشحالی لائیں۔ آپ اپنے ساتھ ساتھ ہمارے لیے بھی خوراک کی فراوانی اور ہم آہنگی لے کر آئیں۔

 ایک صارف کا سوچنا ہے کہ پانڈا پہلے ہی سست جانور ہے، اب یہ پیدائشی موٹاپے کا شکار ہے تو انہیں فٹ رہنے کے لیے زیادہ محنت اور ورزش کرنا پڑے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.