وزارت خزانہ کی گزشتہ مالی سال جولائی2021 سے جون 2022 کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔
اسلام آباد سے جاری وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی2021 سے جون 2022 کے دوران بجٹ خسارہ 5259 ارب روپے رہا، جبکہ جولائی سے جون کے دوران حکومتی آمدنی 8 ہزار 35 ارب رہی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 6 ہزار 142 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران نان ٹیکس آمدن 1151 ارب روپے رہی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے جون تک مجموعی اخراجات 13 ہزار 296 ارب روپے رہے۔ جولائی سے جون 3182 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے۔ گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک دفاعی بجٹ 1411 ارب روپے ریکارڈ ہوا۔
دستاویز کے مطابق جی ڈی پی کا مجموعی حجم 66 ہزار 950 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال مجموعی طور پر 5 ہزار 259 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ اس طرح مالی سال کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.9 فیصد ریکارڈ ہوا۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے جون تک 2531 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوئے۔ گزشتہ مالی سال میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 320 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3589 ارب روپےصوبوں کو تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed.