پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کا نہ پمز اسپتال نے کہا اور نہ جیل انتظامیہ نے، عمران خان بیانیہ بنا رہے ہیں کہ شہباز گل کے بیانات کو ان سے نہ جوڑا جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام’’نیاپاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ شہباز گل دو دن ریمانڈ پر رہے تو ان کیلئے اتنا بڑا میڈیکل بورڈ بنا، پھر کیوں رو رہے ہیں؟
طلال چوہدری نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے تو پہلے تشدد کی تحقیق ہوگی پھر مقدمہ کی تفتیش ہوگی، شہباز گل نے عدالت میں تشدد کی شکایت نہیں کی، صرف سانس کی شکایت کی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پنجاب کے کسی ڈاکٹر اور صوبائی وزیر داخلہ نے نہیں کہا کہ تشدد ہوا۔
Comments are closed.