پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو بارش سے متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کراچی میں سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کو جلد بہتر کرنے اور پورے صوبے کے بارش متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج دینے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 40 ارب روپے کا صوبے میں نقصان ہوا ہے۔
جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو ان کے نقصانات کا صوبائی حکومت ازالہ کرے۔ ہم وفاقی حکومت سے بھی کہیں گے کہ صوبے کے عوام کے نقصانا ت کا ازالہ کرے۔
Comments are closed.