بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتوں بعد اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 12 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کا اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 اگست تک 7.89 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.48 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.71 ارب ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.