boyne tannum hookup rules coyote hookup cd hookups in cochise county hookup Cresskill New Jersey gay clubs for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کی نوجوان پلیئرز کو ڈومیسٹک کھیلنے کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹورنامنٹ کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی۔ 

ذرائع کے مطابق نوجوان پلیئرز اعظم خان اور قاسم اکرم کو کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے دونوں پلیئرز کو 30 اگست سے شروع ہونے والا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کو کہہ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عماد وسیم اور محمد عامر کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، تاہم جو پلیئرز مستقبل کے پلانز میں ہیں ان کو لیگ کی بجائے ڈومیسٹک کھیلنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مستقبل کے ایونٹس کی این او سی پر اس وقت کی مصروفیات کو دیکھ کر فیصلہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.