لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو 13سالہ گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
سارہ احمد نے بتایا کہ مالکان نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچی کے ہاتھ، گردن اور جسم پر زخم کے نشانات ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.