بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی میں کلاس رومز اور دفاتر میں پانی داخل

کراچی کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں کلاس رومز اور دفاتر میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔

بارش کے پانی سے کلاس رومز اور دفاتر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بارش کا پانی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور دیگر شعبہ جات میں داخل ہوا ہے۔

کراچی میں ایم نائن لنک روڈ پر ملیر ندی کے سیلابی پانی میں بہنے والی گاڑی ندی سے ملی گئی، تاہم گاڑی میں سوار 7 افراد کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ نے اب تک کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیے تھے۔

شہر میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

سڑکوں پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کے باعث متعدد کاریں اور موٹر سائیکلیں بند ہو کر ناکارہ ہو گئیں، جن کے مالکان کو اس موسم میں شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.