free nyc hookups the hookup game download casual encounter hookups cougar hookup in louisiana hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں 70 برس سے زیادہ عمر کے جوڑے کے ہاں بیٹے کی ولادت

بھارتی ریاست راجستھان میں 70 برس سے زیادہ عمر کے جوڑے کے ہاں ان کی شادی کے 54 برس بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔ حال ہی میں ان کے  ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد یہ معمر ترین  والدین بننے کا اعزاز حاصل کرنے والا جوڑا بن گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 75 سالہ گوپی چند اور ان کی 70 سالہ اہلیہ چندراوتی طویل عرصے سے اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔

کئی سالوں سے کہ یہ جوڑا لاتعداد اسپتالوں اور کلینکس کے چکر کاٹ رہا تھا اور مختلف علاج اور پروسیجر سے بھی گزرے۔

تاہم ڈیڑھ برس قبل گوپی چند نے الور میں واقع ایک وٹرو فرٹیلیٹی کلینک سے رابطہ کیا تاکہ اس کی اہلیہ کی امید بر آئے، البتہ خاتون کی زیادہ عمر کی وجہ سے ڈاکٹرز کو تشویش تھی۔

گزشتہ برس ریاست گجرات کے ایک دیہی علاقے کی 70 برس کی خاتون جیووبن ولابائی رابڑی کے ہاں کامیابی کے ساتھ صحت مند بچے کی ولادت ہوئی تھی اور یہ خبر اخبارات کی شہ سرخی بنی تھی۔ 

اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے چندراوتی کے معاملے پر بھی تجربہ کیا گیا پہلی دو کوششیں تو ناکام ہوئیں، لیکن تیسری کوشش کامیاب ہوئی اور چندراوتی کے ہاں حال ہی میں ایک صحت مند بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.