dailydot hookup app hookup Vincentown New Jersey hookup Cragsmoor New York hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمنی: کتب بینی کا بہترین رجحان، 14300 کتب خانے قائم

سرکاری کتب خانوں سے عوام معیاری اور مہنگی کتب کا مطالعہ باآسانی کرسکتے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں جہاں مطالعے کا رجحان انحطاط پذیر ہوا وہیں کتب خانے بھی عنقا ہوتے گئے۔

جرمن شماریات ڈیٹابیس کے مطابق 2019 تک جرمنی میں 9 ہزار سے زائد سرکاری کتب خانے تھے۔

اگر نجی لائبریریز کو بھی ملا لیا جائے تو جرمنی میں کتب خانوں کی کل تعداد 14 ہزار 300 ہے۔

سب سے بڑا کتابوں کا مجموعہ جرمن نیشنل لائبریری میں ہے جو لیپزیگ اور فرینکفرٹ میں واقع ہے۔

اس لائبریری میں 4 کروڑ 14 لاکھ کتابیں، رسالے، جریدے اور اخبارات موجود ہیں۔

منزلوں کے کُل رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑی لائبریری برلن اسٹیٹ لائبریری ہے جس میں ایک لاکھ 62 ہزار اسکوائر میٹر جگہ ہے۔

جرمنی کی دیگر قابل ذکر لائبریریز میں وبلنگن موناسٹری لائبریری، اسٹٹ گارڈ سٹی لائبریری اور باوارین اسٹیٹ لائبریری شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.