hookup Colmar what is the best gay hookup app pregnant hookup hookup Illinois hookup Mansfield Center 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ افسوس ناک تھا، ساری قوم کو دکھ اور افسوس ہوا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کی تاریخ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، پی ٹی آئی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ساری قوم شہدا کے لواحقین کے سامنے شرمسار ہے، لسبیلہ حادثے پر ٹوئیٹس آئیں، چھ دن بعد انہوں نے دیکھا کہ کوئی سلسلہ نہیں بن رہا کوئی سیاسی فائدہ نہیں مل رہا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے اقتدار کے چھن جانے کے دکھ میں یہ اتنی دور تک جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے بیانات تمام حدود پار کر رہے ہیں، ان کے اپنے وزیر نے بیان دیا کہ کسی نے ان کو نہیں مارا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی فائنڈنگز کا احتساب قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.