بھارت کے معروف کامیڈین راجو شری واستو کی صحت میں بہتری آنے لگی ہے۔
مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے مینیجر نین سونی کا بتانا ہے کہ راجو شری واستو کی صحت میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے، راجو پر دوائیں اثر کر رہی ہیں اور اب وہ اپنے جسم کو خود حرکت دے پا رہے ہیں۔
نین سونی کا کہنا ہے کہ راجو شری واستو تاحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہی موجود ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ راجو کو ہوش میں آنے میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا، ہم راجو کی جَلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے راجو کو کسی بھی طرح کے انفیکشن سے بچانے کے لیے تاحال اُن کے خاندان یا قریبی دوستوں کو اُن سے ملنے کی اجازت نہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو معروف کامیڈین کو جم میں ورزش کے دوران سینے میں درد اُٹھنے پر دہلی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.