
خیرپور سے ریسکیو کی گئی نایاب ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا۔
سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم نے خیرپور سے نایاب ڈولفن کو ریسکیو کیا تھا۔
سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈولفن کو دریائے سندھ میں سکھر روہڑی کے مقام پر بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں وائلڈ لائف کے 25 سے زیادہ ماہر غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.