hookup bbw com hookup Mount Ephraim instant sex hookup sites free hookup sites usa california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش

سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر نے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور وزیراعظم کے ساتھ ہیں، لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔

انہوں نے جلد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات کے دوران معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.