بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویب سائٹ پر سائبر حملہ نہیں ہوا: ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی ویب سائٹ پر مبینہ سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کر دی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ممکنہ ہیکنگ کے حملے سے بچنے کے لیے ویب سائٹ بند کرنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ آئرس کے نئے ماڈیول کا اجراء اور اپ گریڈیشن جاری ہے، آئی ٹی ونگ سسٹم اپ گریڈ اور ڈیٹا منتقلی کا کام کر رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 75 یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز کی جانب سے دوبارہ ہیکنگ کی کوشش کے خدشے کے پیش نظر اپنی ویب سائٹس کو 24 گھنٹے سے زائد کے لیے بند کر دیا۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے لیے 13 اگست کو رات گئے آف لائن کیا گیا، تاہم ریونیو سے متعلق تمام سروسز اس روز مکمل طور پر فعال رہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا مزید کہنا ہے کہ وی بوک، پاکستان سنگل ونڈو، پوائنٹ آف سیل سروسز کام کرتی رہیں۔

ایف بی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس دوران درآمدات کے مرحلے میں 12 ارب روپے سے زیادہ ڈیوٹیز اور ٹیکس بھی جمع ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.