وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مزید 5 کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کروائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں، امریکا سمیت 5 ممالک میں قائم کمپنیوں میں کچھ بند اور کچھ اب بھی فعال ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں بنائی گئیں۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی یہ تمام کمپنیاں مختلف ناموں سے رجسٹرڈ ہیں۔
Comments are closed.