
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے طبی معائنے کے معاملے میں اڈیالہ جیل کی انتظامیہ اسلام آباد پولیس سے تعاون سے گریز کر رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق شہباز گل کا طبی معائنہ اسلام آباد پولیس نے کروانا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ اسلام آباد پولیس سے تعاون نہیں کر رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ شہباز گل طبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہیں۔
Comments are closed.