4 foot by 8 foot solar panel hookup dailydot hookup app st louis hookups reddit app for plane hookups best hookup subredduts burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسنین کے ایکشن پر سوال اٹھانے کی کوشش، پاکستانیوں نے اسٹوئنس کی کلاس لے لی

بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر میدان میں اترنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین بلے بازوں کے لیے وبال بن گئے۔ 

انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حسنین نے اپنی تباہ کن بولنگ سے آسٹریلینز کے چھکے چھڑادیے، آسٹریلوی بلے باز آؤٹ ہونے کے بعد غیر قانونی ایکشن کا اشارہ کرتے رہے۔ 

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے گزشتہ سیزن میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، تاہم ٹیسٹ کے دوران ہاتھ کا خم مقررہ حد سے زیادہ ہونے پر انہیں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ 

بعدازاں محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو درست کروانے کے لیے اس پر کام کیا گیا اور جون میں دوبارہ ٹیسٹ کے بعد پاکستانی بولر کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے کر انہیں بولنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔ 

بولنگ ایکشن کے کلیئر ہونے کے بعد جب محمد حسنین نے انگلینڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ میں شرکت کی تو حریفوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ 

دی ہنڈریڈ میں اوول انونسیبل کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد حسنین نے حریف ٹیم سدرن بریو میں کھیلنے والے آسٹریلوی بیٹر مارکس اسٹوئنس کو اپنی تیز گیند بازی سے کیچ آؤٹ کروادیا۔ 

اسٹوئنس جب واپس ڈگ آؤٹ کی جانب جارہے تھے تو انہوں نے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے تھرو کا اشارہ کیا۔ 

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں حسنین اب تک تین میچز میں شرکت کرچکے ہیں جبکہ ان میں سے کسی بھی میچ میں پاکستانی بولر کا ایکشن رپورٹ نہیں ہوا۔ 

یہی نہیں بلکہ اس رویے پر مارکس اسٹوئنس کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

ایک صارف نے آسٹریلین بیٹرز کا مذاق اڑایا اور کہا کہ یہ لوگ حسنین کو نہیں کھیل پارہے، پہلے موئسز ہینریکس پھر میکسویل اور اب اسٹوئنس۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ اسٹوئنس کا ردِ عمل بہت ہی مایوس کن تھا، میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل پر توجہ رکھنی چاہیے جبکہ باقی کام آفیشلز پر چھوڑ دینا چاہیے۔ 

ایک اور صارف نے تحریر کیا کہ مارکس اسٹوئنس کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ حسنین کا ایکشن درست نہیں؟ اگر آپ حسنین کو نہیں کھیل پارہے تو پھر آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ ڈریسنگ روم کہاں ہے؟ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.