بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال


کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے، شجر عباس بھی وطن واپس آگئے ہیں۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سلور میڈلسٹ زمان انور، محمد شریف طاہر اور برانز میڈلسٹ اسد علی پاکستان پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹس پر پھول نچھاور کئے گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج وطن پہنچیں گے جبکہ نوح دستگیر بٹ اسلامک گیمز میں آج ایکشن میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.