وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان ادھورا ہے۔
آزاد کشمیر میں پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیت پر یقین رکھتا ہوں، قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
تنویر الیاس نے مزید کہا کہ علاقائی، محلاتی اور صوبائی ازم میں گرفتار ہونا ملکوں کی یگانگت کے لیے زہر قاتل ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یاسین ملک کشمیریوں کے لیڈر ہیں، دنیا مانتی ہے کہ وہ حریت رہنما ہیں، یاسین ملک کی 10 سالہ بیٹی اپنے باپ کی شفقت کو ترس رہی ہے۔
Comments are closed.