بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

2047ء میں پاکستان کا عظیم ملکوں میں شمار ہو گا: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2047ء میں پاکستان کا عظیم ملکوں میں شمار ہو گا۔

مراد علی شاہ اور قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

آغا سراج درانی اور مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم یہاں بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، ہمیں کشمیری بھائیوں کو اس موقع پر نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ برساتیں اس جولائی میں ہوئی ہیں، پوری دنیا میں ایسی بارشوں میں صورت حال خراب ہی دیکھی گئی۔

جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی نااہلی اور کم عقلی کا صلہ ہم بھگت رہے ہیں، امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب ہم تاریخ پڑھ رہے تھے تو عمران خان کرکٹ کھیل رہے تھے۔

اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ قوم کو 75 واں یومِ آزادی مبارک ہو، ہم یہاں قائد کو سلام پیش کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نارضگی ختم کر کے ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.